شیاطین کی ٹولیاں
علامہ ابن علی واعظ
گرداں تھیں ہر سڑک پہ شیاطیں کی ٹولیاں
جو کھیلتیں تھیں خون مسلماں سے ہولیاں
غازی شہید ہوتے تھے کھاکھا کے گولیاں
جاتے تھے سوئے غرب یہ لے لے کے جھولیاں
اربوں کا تیل کوڑیوں کے مول دیتےتھے
بدلے میں اسلحوں کی یہ خیرات لیتے تھے