امام حسن عسکری علیہ السلام کو شیعوں کا کون سا کام پسند ہے
امام حسن عسکری علیہ السلام اپنی ایک حدیث میں فرماتے ہیں کہ آپ میں سے ہر ایک دیندار ہو سچا ہو امانتدار ہو خوش اخلاق ہو شیعوں کے انھیں کاموں سے ہمیں خوشی ملتی ہے امام علیہ السلام اپنے شیعوں کو تقویٰ الہی، دینداری، سچائی، امانتداری اور ہمسایہ کے ساتھ اچھے برتاو کی تاکید کرتے ہیں تمام انبیاء اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کا ہدف بھی یہی تھا امام علیہ السلام فرما تے ہیں دوسروں کے ساتھ نماز جماعت میں شرکت کریں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کریں ان کے مریوضوں کی عیادت کریں ان کی حقوق کی رعایت کریں کیوں کہ جب آپ میں سے ہر ایک دنیدار ہو گا امانتدار ہوگا اپنی باتوں میں سچا ہو گا خوش اخلاق ہو گا تو اس وقت آپ کو لوگ کہیں گے یہ ایک شیعہ ہے میں اپنے شیعوں کے انھی کاموں سے خوش ہوتا ہوں۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے گیارہویں جانشین امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے شیعوں کے اچھے اعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ آپ میں سے ہر ایک دیندار ہو سچا ہو امانتدار ہو خوش اخلاق ہو ایک شیعہ کے انہی کاموں سے مجھے خوشی ملتی ہے امام علیہ السلام اپنے شیعوں کو تقویٰ الہی، دینداری، سچائی، امانتداری اور ہمسایہ کے ساتھ اچھے برتاو کی سفارش کرتے ہیں تمام انبیاء اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کا ہدف بھی یہی تھا امام حسن عسکری علیہ السلام فرماتےہیں دوسروں کی نماز جماعت میں شرکت کریں ان کی نماز جنازہ میں شرکت کریں ان کے مریوضوں کی عیادت کریں ان کی حقوق کی رعایت کریں کیوں کہ جب آپ میں سے ہر ایک دنیدار ہو گا امانتدار ہوگا اپنی باتوں میں سچا ہو گا خوش اخلاق ہو گا تو اس وقت آپ کو لوگ کہیں گے یہ ایک شیعہ ہے میں اپنے شیعوں کے انھی کاموں سے خوش ہوتا ہوں۔
امام حسن عسکری علیہ السلام اپنی ایک دوسری حدیث میں شیعوں کو بہترین اعمال کی وصیت کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ اے میرے شیعو تقویٰ الہی اختیار کرو ہمارے لئے زینت کا سبب بنو نہ کہ ذلت کا اپنے برے کاموں کو ہماری طرف نسبت نہ دو بلکہ اپنے اچھے کاموں کو ہماری طرف نسبت دو کیوں کہ ہم ہر اچھائی کے اہل ہیں اور ہر برائی ہم سے دور ہے خداوند متعال خود نے اپنی کتاب میں ہماری طہارت کا اعلان کیا ہے۔
شیعوں کے گیارہویں راہنما فرماتے ہیں کہ ہمارے علاوہ کوئی بھی عصمت کے اس مقام پر نہیں پہنچا ہمارے علاوہ اگر کوئی اس بات کا ادعا کرتا ہے تو وہ جھوٹ بول رہا ہے امام علیہ السلام اپنے چاہنے سے فرماتے ہیں ہمیشہ اپنے رب کو یاد رکھیں ہمیشہ اپنی موت کو نگاہ میں رکھیں قرآن کی تلاوت کریں محمد و ال محمد پر صلوات بھیجیں۔
واضح رہے کہ تمام ائمہ اطھار علھیم السلام نے ہمیشہ اپنے شیعوں کو نیک اعمال کی انجام دینے اور برائیوں سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہیں ہمیں بھی پنے اچھے اعمال سے امام علیہ السلام کو خوش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ہمارے ائمہ کی خوشی ہی ہماری نجات کا زریعہ ہے۔