سپاہ پاسداران کا دشمن اسلام کا دشمن ہے
انقلابی جوان اللہ تعالی کی مدد اور امام خمینی(رح) کی راہنمائی میں سالوں کی جد و جہد کے بعد رضا خان جیسے حکمران کو سرنگوں کرنے میں کامیاب ہوئے اس تحریک کی حفاظت اور بقاء کے لئے امام خمینی(رح) نے کچھ اہم گروہوں اور فوجی دستوں کو تشکیل دیا جن میں سے ایک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو 1979 میں امام خمینی(رح) کے حکم سے تشکیل دیا گیا تھا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس تحریک کو منظم اور قوی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج تک اپنے جوانوں کو قربان دے کر اس انقلاب اور اس تحریک کی حفاظت کر رہے ہیں یہ انقلاب ان شہداء کا مرہون منت ہے جنہوں نے اپنے خون سے اس انقلاب کو سیراب کر کے جوان کیا ہے۔
اسلامی انقلاب جب کامیابی سے ہمکنار ہوا تو اس کے بیرونی دشمنوں کی سازشیں بھی بڑھ گئی ایسے موقع پر اس انقلاب کو ایسے ہاتھوں کی ضرورت تھی جو اس کی حفاظت کر سکیں ایران کو پہلوی حکمرانوں کے زمانے سے ہی صاف کرنی کی ضرورت تھی اسی وجہ سے رضا کار کمیٹیاں بنیں جنہوں نے مساجد میں رضاکارانہ طور پر سارے کام کئے ہیں ان با ایمان اور مخلص جوانوں کی کاوشوں سے پہلوی حکمرانوں کو پریشانی ہونے لگی ان جوانوں کی سرگرمیوں نے ظالمانہ حکومت کو کچی بنیادیدوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس سے شاہ کے محل میں ایک دہشت چھائی ہوئی تھی ہر کوئی خوفزدہ تھا یہ انہی جوانوں کی مخلصانہ محنت کا نتیجہ تھا کہ ایران میں ایک اسلامی حکومت قائم ہو سکی۔
انقلابی جوان اللہ تعالی کی مدد اور امام خمینی(رح) کی راہنمائی میں سالوں کی جد و جہد کے بعد رضا خان جیسے حکمران کو سرنگوں کرنے میں کامیاب ہوئے اس تحریک کی حفاظت اور بقاء کے لئے امام خمینی(رح) نے کچھ اہم گروہوں اور فوجی دستوں کو تشکیل دیا جن میں سے ایک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو 1979 میں امام خمینی(رح) کے حکم سے تشکیل دیا گیا تھا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس تحریک کو منظم اور قوی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آج تک اپنے جوانوں کو قربان دے کر اس انقلاب اور اس تحریک کی حفاظت کر رہے ہیں یہ انقلاب ان شہداء کا مرہون منت ہے جنہوں نے اپنے خون سے اس انقلاب کو سیراب کر کے جوان کیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو تشکیل دینے کا مقصد اسلامی انقلاب کی حفاظت اور الہی قوانین کو عملی جامعہ پہنانا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو طاقتور بنانا تھا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے آئین میں اس بات کو ذکر کیا گیا ہے کہ پاسداران کی ذمہ داری ہیکہ وہ ان لوگوں کا مقابلہ کریں جو اسلامی جمہوریہ ایران کی نظم کو خراب کرنے کی کوشش کریں اور اس کی دوسری ایک اور اہم ذمہ داری یہ ہیکہ وہ ان لوگوں سلینڈر کریں جن کے پاس غیر قانونی اسلحہ ہو امام خمینی(رح) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ جو پاسدار اللہ کے لئے خدمت کرتا ہے اس کی یہ خدمت نماز سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔