حکومت کو غریبوں اور کمزوروں کا مدد گار ہونا چاہیے
سب سے پہلے میں یہاں پر موجود تمام افراد کا شکر گزار ہوں اس سے پہلے یہاں ایک ایسی حکومت تھی جو غریب طبقے کو نظر انداز کر رہی تھی اس حکومت میں شہنشاہی نظام حاکم تھا اشرافی گری حاکم تھی وہ نہیں سمجھ پاتے کہ نیاز مند اور ضرورتمند کون ہے ان کی نظر صرف ایک خاص طبقہ پرتھی اور وہی طبقہ ان کی توجہ کا مرکز بنے ہوا تھا وہ یہ بات بھول چکے تھے کہ امیروں کے علاوہ بھی کوئی طبقہ اس ملک میں زندگی بسر کر رہا ہے اور اگر کہیں بھولے سے بھی ان کے ذہن میں یہ پسماندہ اور غریب طبقہ آجاتا تھا تو وہ بڑی آسانی سے اسے اپنے ذہن سے بھی نکال دیتے تھے لہذا شاہ کے دور میں اس طبقے پر بہت زیادہ ظلم ہوا ہے آپ میں سے کچھ افراد نے اپنی آنکھوں سے دیکھا بھی کہ کس طرح شاہ نے اس غریب طبقہ کو نظر انداز کیا ہوا تھا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) 11 مردار 1362 ہجری شمسی کو تہران کے جماران امام بارگاہ میں ملک کے اعلی حکام سے ایک ملاقات میں اشرافی گری کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ سب سے پہلے میں یہاں پر موجود تمام افراد کا شکر گزار ہوں اس سے پہلے یہاں ایک ایسی حکومت تھی جو غریب طبقے کو نظر انداز کر رہی تھی اس حکومت میں شہنشاہی نظام حاکم تھا اشرافی گری حاکم تھی وہ نہیں سمجھ پاتے کہ نیاز مند اور ضرورتمند کون ہے ان کی نظر صرف ایک خاص طبقہ پرتھی اور وہی طبقہ ان کی توجہ کا مرکز بنے ہوا تھا وہ یہ بات بھول چکے تھے کہ امیروں کے علاوہ بھی کوئی طبقہ اس ملک میں زندگی بسر کر رہا ہے اور اگر کہیں بھولے سے بھی ان کے ذہن میں یہ پسماندہ اور غریب طبقہ آجاتا تھا تو وہ بڑی آسانی سے اسے اپنے ذہن سے بھی نکال دیتے تھے لہذا شاہ کے دور میں اس طبقے پر بہت زیادہ ظلم ہوا ہے آپ میں سے کچھ افراد نے اپنی آنکھوں سے دیکھا بھی کہ کس طرح شاہ نے اس غریب طبقہ کو نظر انداز کیا ہوا تھا۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اسلامی حکومت کی اہمیت اور فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اس قوم پر اللہ کی نعمتوں سے ایک نعمت یہ ہے کہ اللہ تعالی نے اس قوم کو ایک ایسی حکومت دی جو مستضعفین اور غریبوں کی حکومت ہے یعنی جو افراد اس وقت ملک کے سربراہ ہیں وہ دینی مدرسہ کے طالب علم ہیں ملک کا صدر اور اسپیکر دونوں مدرسے کے طالب علم ہیں۔
اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا کہ مستضعفین کی حکومت سے مراد یہ ہیکہ اعلی حکام مستضعفین اور غریب طبقہ کی طرف توجہ دیں یعنی انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ غریبی کیا ہے اور ناداری کیا ہے امام خمینی(رح) نے سپر پاور حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ سپر پاور حکومت کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ دنیا کی کسی بھی طاقت سے نہیں ڈرتی بلکہ دنیا کی ساری طاقتوں کے دلوں میں اس کا خوف ہوتا ہے۔