اسلام کے اخلاقی احکام سیاسی ہیں
اسلام کے اخلاقی احکام سیاسی بھی ہیں قرآن کا یہ حکم کہ مومنین ایک دوسرے کے بھائی ہیں ایک سیاسی اور اخلاقی حکم ہے اگر اسلام کے تمام طبقے اللہ اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان رکھتے ہیں تو اسلام کی نگاہ میں یہ مومنین ایک دوسرے کے بھائی ہیں جس طرح ایک بھائی دوسرے بھائی کے ساتھ محبت کرتا ہے اسی طرح مختلف طبقے کے لوگ بھی ایک دوسرے سے محبت کریں اس کے علاوہ ایک بہت بڑا سیاسی حکم بھی ہے جس کا نتیجہ میں یہ ایک بہت بڑا سماجی حکم بھی ہے اسلام نے سب کو تعمیر نو کا درس دیا ہے اسلام نے ہمیشہ بھائی چارگی کا درس دیا ہے کیوں کے سماج اور معاشرے میں یہ بھائی چارگی اس بات کا اقتضا کرتی ہے کے لوگ ایک دوسرے کی مدد کریں۔امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 27 مرداد 1359 ہجری شمسی کو تہران میں اپنے ایک اہم خطاب میں فرمایا کے اسلام کے اخلاقی احکام سیاسی بھی ہیں قرآن کا یہ حکم کہ مومنین ایک دوسرے کے بھائی ہیں ایک سیاسی اور اخلاقی حکم ہے اگر اسلام کے تمام طبقے اللہ اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان رکھتے ہیں تو اسلام کی نگاہ میں یہ مومنین ایک دوسرے کے بھائی ہیں جس طرح ایک بھائی دوسرے بھائی کے ساتھ محبت کرتا ہے اسی طرح مختلف طبقے کے لوگ بھی ایک دوسرے سے محبت کریں اس کے علاوہ ایک بہت بڑا سیاسی حکم بھی ہے جس کا نتیجہ میں یہ ایک بہت بڑا سماجی حکم بھی ہے اسلام نے سب کو تعمیر نو کا درس دیا ہے اسلام نے ہمیشہ بھائی چارگی کا درس دیا ہے کیوں کے سماج اور معاشرے میں یہ بھائی چارگی اس بات کا اقتضا کرتی ہے کے لوگ ایک دوسرے کی مدد کریں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ اخلاقی حکم ہے جس کے اندر سماجی حکم بھی پایا جاتا ہے اور اس اخلاقی حکم میں سیاسی ابعاد بھی ہیں اس کا سیاسی پہلو یہی تھا کے آپ سب نے دیکھا کے جب ایرانی قوم متحد ہو گئی اور بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہو گئی تو دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکیں یہ اخوت ایمانی بہت بڑی طاقت ہے جس کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔
اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا اگر تمام اسلامی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بھائی کی طرح سلوک رکھین اور یک دوسرے کو اپنا بھائی سمجھیں اگر اسلامی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو جائیں اور ایک دوسرے کے قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔