امام خمینی(رح) عالم اسلام کی ممتاز شخصیت تھے
مجمع تقریب مذاہب اسلامی کی سپریم کونسل کے سربراہ نے امام خمینی اور امت اسلامی بین الاقوامی کانفرنس میں امام خمینی(رح) کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کے امام خمینی(رح) کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے پوری دنیا کو متحول کر دیا اور پوری دنیا کے باطل نظریات کو ختم کر دیا امام ایک بہترین سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین فلسفی بھی تھے بہترین فقیہ بھی تھے اور بہترین عارف بھی تھے
آیت اللہ محمد علی تسخیری نے امام خمینی اور امت اسلامیہ بین الاقوامی کانفرنس میں جمعرات کے روز تہرن کے ایک انٹرنیشنل ہوٹل میں امام خمینی (رہ) کے انتقال کی 27 ویں برسی کے موقع مختلف ممالک کے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ایران کا اسلامی انقلاب امام خمینی (رہ) کا معجزہ تھا اور امام (رح) اس انقلاب کے کے ذریعے تمام چاہنے والوں کے دلوں پر حکومت کی ہے
مجمع تقریب مذاہب اسلامی کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا کے امام خمینی (رہ) اپنا فرض نبھا چکے ہیں اور انہیں اس بات کا یقین تھا کہ جو نتیجہ برآمد ہوگا وہ امت مسلمہ کے مفاد میں ہو گا انہوں نے کہا کے امام خمینی نے امت اسلامی کو متحد کرنے بہت کوشش کی ہے اور آج ہمین اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ امت مسلمہ کا متحد ہونا کتنا ضروری ہے۔
یاد رہے آیت اللہ تسخیری نے اس سے قبل بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کے امام خمینی اس بات کے قائل تھے کہ ایک قوم آزادی کے ساتھ ہی اپنے مقاصد کو حاصل کرسکتی ہے اسی لئے ضروری ہے کے پہلے مرحلے میں مسلمانوں کو اپنی مادی اور روحانی طاقتوں کا علم ہونا چاہیے۔
آیت اللہ تسخیری نے کہا کے دنیا میں لوگ اسلام کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور لوگوں کا یہ عمل اسلامی بیداری کا ایک مظہر ہے لہذا ہم اس وقت دنیا میں اسلام اور شیعہ سے متعلق متعدد کتابوں کے مختلف زبانوں میں ترجمے مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کے اسلام اور اس کے شعائر کی کی تاثیر کی وجہ سے دنیا بھر کے مردوں اور عورتوں نے خود کو اسلامی اخلاقیات ، حجاب اور عفت کا پابند بنا لیا ہے اور یہ ساری چیزیں اسلام کا جز ہیں۔
انہوں نےاس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کے تقریب مذاہب اسلامی اتحاد کو مقدمہ ہے کہا کے مختلٖف مذاہب کے مشترکات کو مشخص کر کے ان کی بنیاد پر مذاہب ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔