عراق، افغانستان اور خلیج فارس کے جنوبی ممالک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی، علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے

عراق، افغانستان اور خلیج فارس کے جنوبی ممالک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی، علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے

صدر روحانی نے کہا کہ ایران، عراق میں اتحاد و یکجہتی میں مدد کے لئے عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے

عراق، افغانستان اور خلیج فارس کے جنوبی ممالک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی، علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین سے ملاقات میں کہا کہ علاقے سے امریکیوں کے انخلا کی کوشش کرنا ہر اس ملک کی ذمہ داری ہے جہاں امریکی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران، عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کئے گئے بل کو اس بارے میں مثبت اقدام سمجھتا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران، عراق میں اتحاد و یکجہتی میں مدد کے لئے عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران، مختلف وقت میں عراق کی قانونی حکومت اور عوام کا حامی رہا ہے اور عراقی حکومت اورعوام کی مدد کا بہترین نمونہ، اس ملک پر داعش کے حملے کے دوران رہا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام، عراق کو اپنا دوست ملک سمجھتے ہیں۔

اس ملاقات میں عراقی وزیر خارجہ نے مختلف مرحلوں میں عراقی حکومت اور عوام کی مدد کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان ہوئے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر تاکید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں توسیع، ان کے ایران سفر کا مقصد ہے۔

ای میل کریں