کورونا وبا کے دوران شامی حکومت اور عوام کے خلاف عائد پابندیاں اٹھنا چاہیے: ڈاکٹر ظریف

کورونا وبا کے دوران شامی حکومت اور عوام کے خلاف عائد پابندیاں اٹھنا چاہیے: ڈاکٹر ظریف

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے "گیر پدرسون" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا

کورونا وبا کے دوران شامی حکومت اور عوام کے خلاف عائد پابندیاں اٹھنا چاہیے: ڈاکٹر ظریف

 

ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے شامی امور کیساتھ ایک ملاقات میں بعض ممالک کیجانب سے شامی مسئلے کے سیاسی حل میں روڑے اٹکانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کورونا وبا کے دوران شامی عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے "گیر پدرسون" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بعض ممالک کیجانب سے شامی مسئلے کے سیاسی حل میں رکاوٹیں حائل کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران، شام میں بحران کے خاتمے کے بہت مواقع فراہم ہوگئے تا ہم بعض ملکوں نے اسی سلسلے میں روڑے اٹکائے اور ان مواقع کو ہاتھ سے جانے دیا۔

ڈاکٹر ظریف نے کورونا کی عالمیگر وبا کے دوران، شامی حکومت اور عوام کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے پر زور دیا۔

در این اثنا پدرسون نے شام کی آئین ساز کمیٹی سے متعلق تازہ ترین صورتحال کو پیش کرتے ہوئے کمیٹی کے اگلے اجلاس کے انعقاد کیلئے اپنی کوششوں کی وضاحت کی۔

انہوں نے ایران کیجانب سے گزشتہ 10 سالوں میں شامی بحران کے حل کیلئے اقوام متحدہ سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس حوالے سے ایران کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ای میل کریں