تمام امت مسلمہ کے رہبر
سید جاوید علیشاہ؛ جماعت اسلامی پارٹی کے سربراہ
یہ امام خمینی (رح) کی سخصیت اور آپ کی کوشش کا نتیجہ تھا کہ آپ نے عالم اسلام میں بیداری پیدا کردی۔ کوششوں اور اسلام دشمنوں اور عالمی استکبار کی بے شمار سازشوں کے باوجود اور اس کے سرفہرست امریکی سامراج نے اسلامی انقلاب کو محدود کرنےاور اسے مخدوش بنانے، عالم اسلام کے ہر گوشہ اور تمام گوشوں میں ہر آزادی بخش ارو ظلم سے مقابلہ کی فریاد، امام کے انقلاب اور قیام کی وجہ سے ہے۔ وہ انقلاب جو اسلام کے عنوان سے برپا ہوا ہے۔
میری نظر میں امام خمینی (رح) کو صرف اسلامی انقلاب کا رہبر نہیں سمجھنا چاہیئے بلکہ آپ پوری امت مسلمہ کے رہبر تھے اور ہیں کیونکہ اگر آپ کے افکار و نظریات کا استعمال کیا جائے اور آپ کی تعلیمات اور رہنمائیوں پر عمل کیا جائے اور ان کی پیروی کی جائے تو کوئی بھی اسلامی ملک اغیار اور اسلام دشمن عناصر کا تسلط برداشت نہیں کرے گا۔