امام خمینی(رح)

اسلامی جمہوریہ ایران کی یوم آزادی کے موقع پر امام خمینی کا اہم بیان

میں اسلامی جمہوریہ ایران کے یوم آزادی کے موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں، مظلوموں اور ایرانی قوم کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں

اسلامی جمہوریہ ایران کی یوم آزادی کے موقع پر امام خمینی کا اہم بیان

میں اسلامی جمہوریہ ایران کے یوم آزادی کے موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں، مظلوموں اور ایرانی قوم کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کے اس مبارک دن میں حق کو باطل پر کامیابی ملی تھی اس دن حزب الہی نے حزب شیطان پر غلبہ پایا تھا یہ وہ دن ہے جس دن مظلوموں نے ظالموں کے خلاف ایک اہم کامیابی حاصل کی تھی اس دن ایران کے ہر گروہ اور ایرانی قوم کے ہر فرد نے ہمدلی اور ہمبستگی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام اور اسلامی حکومت کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیا تھا اور آج کے اس دن ایران کی قوم اور ایران کی فوج مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے اللہ اکبر کی آواز سے ظالم طاقتوں کو سرنگوں کر کے ایران میں ایک اسلامی حکومت قائم کی ہے اس سے قبل ہونے والے انقلابوں جو چیز نہیں ملی تھی وہی چیز ہماری قوم نے اسلام کے سایے میں حاصل کر لی ہے اور اس کامیابی کے لئے ہماری قوم نے بہت سارے جوانوں کے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے یوم آزادی کے موقع پر ایرانی قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں فرمایا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے یوم آزادی کے موقع پر پوری دنیا کے مسلمانوں، مظلوموں اور ایرانی قوم کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہوں آج کے اس مبارک دن میں حق کو باطل پر کامیابی ملی تھی اس دن حزب الہی نے حزب شیطان پر غلبہ پایا تھا یہ وہ دن ہے جس دن مظلوموں نے ظالموں کے خلاف ایک اہم کامیابی حاصل کی تھی اس دن ایران کے ہر گروہ اور ایرانی قوم کے ہر فرد نے ہمدلی اور ہمبستگی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام اور اسلامی حکومت کے ساتھ اپنی وفاداری کا ثبوت دیا تھا اور آج کے اس دن ایران کی قوم اور ایران کی فوج مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے اللہ اکبر کی آواز سے ظالم طاقتوں کو سرنگوں کر کے ایران میں ایک اسلامی حکومت قائم کی ہے اس سے قبل ہونے والے انقلابوں جو چیز نہیں ملی تھی وہی چیز ہماری قوم نے اسلام کے سایے میں حاصل کر لی ہے اور اس کامیابی کے لئے ہماری قوم نے بہت سارے جوانوں کے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا کہ میں نے اس سے پہلے بھی اعلان کیا تھا اور آج پھر اعلان کر رہا ہوں کہ ایران جب تک اپنے سیاسی،اقتصادی اور ثقافتی امریکا سے منقطع نہیں کر لیتا تب تک اسے اس ظالم اور انسانیت کے دشمن کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھنی ہو گی اور یہ جد وجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امریکا ان کاروائیوں سے باز نہ آجائے انہوں نے کہا میں آج اس عظیم دن پر ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ دنیا کے مستکبرین اور ظالموں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی اور ہم ہر اس ملک کی حمایت کریں جو اپنے استقلال اور آزادی کے لیئے سپر طاقتوں کا مقابلہ کرے گا۔

ای میل کریں