ماہ رجب کے افضل ترین اعمال توبہ و استغفار ہیں

ماہ رجب کے افضل ترین اعمال توبہ و استغفار ہیں

دینی علوم کے استاد نے کہا: قرآن کریم ہمیشہ ہمیں سچائی اور امانتداری کی دعوت دیتا ہے

ماہ رجب کے افضل ترین اعمال توبہ و استغفار ہیں

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام اکبر شعبانلی نے آج صبح شہر آوج میں مدرسہ علمیہ امیرالمومنین علیہ السلام کے اساتذہ کے درمیان گفتگو کرتے ہوئے امام محمد باقر علیہ السلام کے میلاد اور ماہ رجب کی آمد پر ہدیہ تبریک کہنے کے بعد کہا: امام محمد باقر علیہ السلام نے مختلف علوم میں شاگرد تربیت کئے۔ انہوں نے خود سازی اور تہذیب نفس کے مہینہ یعنی ماہ رجب کی آمد کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ماہ رجب کے افضل ترین اعمال توبہ و استغفار ہیں۔ اس کے علاوہ اس مہینہ میں ان گناہوں سے چھٹکارا حاصل کرنا کہ جو انسان کے دل میں گھر کر چکے ہیں، بھی افضل اعمال میں سے ہیں۔

حجت الاسلام اکبر شعبانلی نے کہا: ماہ رجب لیلۃ القدر کی فضیلت تک پہنچنے کا بھی ذریعہ ہے۔ کیونکہ روایت میں آیا ہے کہ اگر کوئی ماہ مبارک رمضان میں لیلۃ القدر کو درک کرنا چاہتا ہے تو اسے پہلے ماہ رجب اور شعبان کو درک کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا: ماہ رجب میں روزہ رکھنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے اور یہ کہ انسانوں کو اس مہینہ میں خدا کی بارگاہ میں بہت زیادہ استغفار کرنی چاہیے اور گناہوں سے اپنے دامن کو پاک کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم رضا راشد یزدی نے مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ ایک تبلیغی مذہبی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ماہ مبارک رجب کی آمد کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے اس مہینے کو رحمت و مغفرت الہی کا مہینہ قرار دیا۔

انہوں نے سورہ توبہ کی آیت نمبر 119 «اتَّقُوا اللَّهَ وَ کونُوا مَعَ الصَّادِقِینَ‌» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: صادقین وہ افراد ہیں کہ جو سچ بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کردار ان کے گفتار کے مطابق ہوتا ہے۔

دینی علوم کے استاد نے کہا: قرآن کریم ہمیشہ ہمیں سچائی اور امانتداری کی دعوت دیتا ہے۔

احادیث معصومین(علیہم السلام) میں آیا ہے کہ جو سچ نہیں بولتا اور امانت دار نہیں ہے وہ اہل عبادت اور نماز خوان ہی کیوں نہ ہو پھر بھی منافق ہے۔

انہوں نے مزید کہا: صادق ترین انسان اہل بیت (علیہم السلام) ہیں اور صرف ائمہ اہل بیت (علیہم السلام)ہی  ہیں جو اولیاء خدا ہیں۔ وہی ہمیں صراط مستقیم کی طرف ہدایت کر سکتے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین راشدی نے کہا: جب ہم حق کے راستہ پر حرکت کریں گے تو یقیناً منزل مقصود تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا: ہمیں کسی صورت میں ولایت اہل بیت(علیہم السلام) سے خارج نہیں ہونا چاہیے ورنہ ہم منزل مقصود کو گم کر دیں گے۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے خطیب نے مزید کہا: اگر عمل صالح اور عبادات کی کثرت ولایت اہل بیت(علیہم السلام) کو قبول کرنے کے بغیر ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور نہ ہی بارگاہ حق میں مورد قبول ہے۔

ای میل کریں