بائیڈن

بائیڈن نے اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا

شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراقی شام کی سرحد پر مزاحمتی مقامات پر امریکی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے امریکی صدر نے اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے شام کی پارلیمنٹ کے ایک ممبر محمود جوکدار نے آج ہفتہ 27 فروری کو عراقی-شام کی سرحد پر مزاحمت کے

بائیڈن نے اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا

شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراقی شام کی سرحد پر مزاحمتی مقامات پر امریکی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے امریکی صدر نے اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے شام کی پارلیمنٹ کے ایک ممبر  محمود جوکدار نے آج ہفتہ  27 فروری کو عراقی-شام کی سرحد پر مزاحمت کے خلاف حالیہ امریکی حملے کے خلاف رد عمل میں کہا کہ مزاحمت امریکہ  اور اس کے اتحادیوں سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے انہوں نے کہا کہ امریکا شام اور عراق میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والوں کی حمایت کر رہا ہے انہوں نے کہا امریکی صدر کے بدلنے سے امریکہ کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بائیڈن نے بھی اس حملے کی اجازت دے کر اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے۔

ایرانی کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراقی شام کی سرحد پر مزاحمتی مقامات پر امریکی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے امریکی صدر نے اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے شام کی پارلیمنٹ کے ایک ممبر  محمود جوکدار نے آج ہفتہ  27 فروری کو عراقی-شام کی سرحد پر مزاحمت کے خلاف حالیہ امریکی حملے کے خلاف رد عمل میں کہا کہ مزاحمت امریکہ  اور اس کے اتحادیوں سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے انہوں نے کہا کہ امریکا شام اور عراق میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہا ہے اور دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والوں کی حمایت کر رہا ہے انہوں نے کہا امریکی صدر کے بدلنے سے امریکہ کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بائیڈن نے بھی اس حملے کی اجازت دے کر اپنا اصلی چہرہ دیکھا دیا ہے۔

شام کی پارلیمنٹ ممبر نے کہا کہ یہ پالیسیاں صیہونی حکومت کے مفاد میں ہیں  اور ہمیں پوری طرح یقین ہے کہ شیطان سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جانی چاہئے۔ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ جیسے بھی ممکن ہو امریکہ اور اس کے حامیوں کا مقابلہ کیا جائے اسی راستے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

ادہر شام کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے وہ شام کی زمین پر امریکی فوج کی پیش قدمی کو فوری طور پر روکے انہوں نے ایک خط کے ذریعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شام کے علاقے پر امریکی حملوں کی روک تھام اور تکرار کو روکنے کے لئے ذمہ داری سے کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شامی وزارت خارجہ کی جانب سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو بھیجے گئے خط میں ، شام اور عراقی سرحد کے قریب واقع صوبہ دیر میں مزاحمت کے مقامات پر واشنگٹن کے حملے کو بین الاقوامی قانون کے خلاف کھلی  ورزی قرار دیا گیا ہے اور اس بات کی تاکید کی ہے اقوام متحدہ اس طرح کے غیر قانونی حملوں کو روکنے کے لئے اپنی ذمہ داری پر عمل کرے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکہ کے جنگی طیاروں نے شام اور عراق کی سرحد پر مزاحمت کے مقامات پر بمباری کی جس میں متعدد جوان شہید اور زخمی ہوئے ہیں واضح رہے کہ یہ وہ جوان تھے جو شام میں داعش جیسے دہشتگرد گروہ کے خلاف لڑھ رہے تھے جنہوں اب داعش کی نابود میں اہم کردار ادا کیا تھا

ای میل کریں