فلسطین کا مسئلہ ایران کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے
حجۃ الاسلام والسلمین ڈاکٹر کمساری نے ایران میں فلسطین کے سفیر سے ملاقات میں کہا فلسطین کا مسئلہ امام خمینی(رح) کے بنیادی اصولوں میں سے ایک تھا اور اسی طرح اسلامی انقلاب کے بانی کے بعد یہ مسئلہ اسلامی انقلاب کے اصولوں میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے بھی امام خمینی (رح) فلسطینی مسئلہ پر کافی تاکید کرتے تھے ایران کی نظر میں ہمیشہ سے فلسطین کا مسئلہ کافی اہم تھا اور اس لئے ایران نے ہمیشہ اسرائیل کے خلاف جدو جہد پر زور دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ شاہ کے ساتھ امام کے اختلاف کی ایک وجہ فلسطین کا مسئلہ تھا یعنی فلسطین کا مسئلہ امام کے لئے اتنا مہم تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اس مسئلے کی جدو جہد پر زور دیا ہے اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ اگر سارے اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تو اسرائیل کا خاتمہ ہوجائے گا
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تنظیم و نشر و آثار امام خمینی(رح) کے سربراہ حجۃ الاسلام والسلمین ڈاکٹر کمساری نے ایران میں فلسطین کے سفیر سے ملاقات میں کہا فلسطین کا مسئلہ امام خمینی(رح) کے بنیادی اصولوں میں سے ایک تھا اور اسی طرح اسلامی انقلاب کے بانی کے بعد یہ مسئلہ اسلامی انقلاب کے اصولوں میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے بھی امام خمینی (رح) فلسطینی مسئلہ پر کافی تاکید کرتے تھے
انہوں نے کہا کہ ایران کی نظر میں ہمیشہ سے فلسطین کا مسئلہ کافی اہم تھا اور اس لئے ایران نے ہمیشہ اسرائیل کے خلاف جدو جہد پر زور دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ شاہ کے ساتھ امام کے اختلاف کی ایک وجہ فلسطین کا مسئلہ تھا یعنی فلسطین کا مسئلہ امام کے لئے اتنا مہم تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اس مسئلے کی جدو جہد پر زور دیا ہے اور اس بات کی تاکید کی ہے کہ اگر سارے اسلامی ممالک متحد ہو جائیں تو اسرائیل کا خاتمہ ہوجائے گا۔
ڈاکٹر کمساری نے کہا کہ امام خمینی(رہ) فلسطینی قوم کی مدد کے لئے فتوا بھی دیا اور محرم کے پیغام میں انہوں نے علماء سے تاکید کی تھی کے اس سال جن مسائل سے لوگوں کو آگاہ کرنا چاہیے ان میں سے ایک مسئلہ فلسطین کا ہے۔
موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے سربراہ نے یوم قدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسیوں کا بنیادی حصہ ہے ان کا کہنا تھا کہ یوم قدس امام خمینی(رہ) کی یاد گار میراث ہے ان کا کہنا انہی پالیسیوں کی وجہ سے ایرانی قوم کے لئے فلسطین کا مسئلہ صرف ایک سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ اس وقت ایران قوم اعتقادی اور بنیادی مسائل میں سے ایک ہے۔