امام خمینی نے وہ کارنامہ انجام دیا جو معصومین کے بعد کوئی نہ دے سکا
حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کے روز امام خمینی کے حرم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رح) کے اہم اہداف کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ نے اسلامی انقلاب کے بانی کے افکار کو زندہ کیا ہے اور امام خمینی کے آثار کو ان کے چاہنے والوں کے لئے دنیا کی اکثر زبانوں میں ترجمہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا زمانہ جس میں معلومات کو بڑی تیزی سے منتقل ہو رہی ہیں ہمیں بھی اس زمانے کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور پوری دنیا میں امام خمینی(رہ) کے آثار کو پہنچانے کے لئے تمام امکانات سے استفادہ کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا اس وقت انسٹی ٹیوٹ کی کے زیر نظر انگریزی،اردو، فارسی اور عربی وب سائٹز چل رہی ہیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے سرابرہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کی 32 ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کے روز امام خمینی کے حرم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رح) کے اہم اہداف کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ نے اسلامی انقلاب کے بانی کے افکار کو زندہ کیا ہے اور امام خمینی کے آثار کو ان کے چاہنے والوں کے لئے دنیا کی اکثر زبانوں میں ترجمہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا زمانہ جس میں معلومات کو بڑی تیزی سے منتقل ہو رہی ہیں ہمیں بھی اس زمانے کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور پوری دنیا میں امام خمینی(رہ) کے آثار کو پہنچانے کے لئے تمام امکانات سے استفادہ کرنا ہوگا ان کا کہنا تھا اس وقت انسٹی ٹیوٹ کی کے زیر نظر انگریزی،اردو، فارسی اور عربی وب سائٹز چل رہی ہیں۔
ڈاکٹر علی کمساری نے کہا کہ ہم امام خمینی(رح) کو اسلام اور تشیع کا پرچم بردار مانتے ہیں۔ ہم امام کو نئے دور میں انصاف روحانیت اور اصلاح پسندی کا علم بردار سمجھتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر امام نہ ہوتے تو کوئی مذہب نہ ہوتا ان کا کہنا تھا کہ اگر امام خمینی نہ ہوتے تو ایران اور خطے کے دوسرے کچھ ممالک دین خدا نہ ہوتا ہمیں آج امام خمینی کی شخصیت پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح) نے وہ کام کیا ہے جس کو معصومین علیھم السلام کے بعد کوئی نہیں کر سکا انہوں نے کہا کہ یہ امام خمینی (رح) کے قیام اور شھداء کے خون کا اثر ہے جو دنیا بھر سے کروڑوں کی تعداد میں زائر اربعین کے موقع پر زیارت کے لئے آرہے ہیں ۔
حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے کہا کہ ہماری آزادی اور ہمارا مذہب امام خمینی کی وجہ سے اسی آج ہمیں نہ صرف ان کے شاندار حرم پر فخر ہے بلکہ ہمیں اس بات پر فخر کہ ہمارا مذہب امام خمینی کی وجہ سے زندہ ہے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران پر اللہ کا احسان ہے۔