یہ اسلامی انقلاب دنیا کے تمام مسلمانوں کا ہے اور ایرانیوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ ہمارا، آپ کا اور تمام دبے کچلے لوگوں کا انقلاب ہے اس کی دلیل واضح ہے کہ شاہ پوری ذلت و رسوائی کے ساتھ علاقہ میں امپریالیزم کا اجرا کرنا چاہتا تھا۔
فلسطینی عوام اور دیگر اقلیتیں انقلاب اسلامی کی نسبت ایک خاص نظر رکھتی ہیں کیونکہ یہ لوگ اس انقلاب کو اپنا انقلاب جانتی ہیں اور اس کی بقاء کے لئے سب کچھ قربان کرنے کا جذبہ رکھتی ہیں۔ امام خمینی (رح) کو ایک بابصیرت، مدبر، دانشور، اور الہی عالم جانتی ہیں جو تمام مسلمانوں کی رہبری کررہے هیں۔