عراق میں پارلیمانی انتخابات کے بارے میں آیت اللہ سیستانی کا اہم پیغام
عراق میں شیعوں کے رہنما آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عراقی عوام کو الیکشن میں حصہ لینے کی تاکید کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر چہ کہ اس الیکشن میں کمیاں پائی جاتی ہیں لیکن پھر بھی ملک کو محفوظ بنانے کا یہ بہترین راستہ ہے اس سے ملک کو سیاسی انتشار اور ہرج و مرج سے بچایا جا سکتا ہے،انہوں نے ووٹروں کو کہا کہ ماضی کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان سے سیکھنا چاہیے اور ملک کے مستقبل میں اپنے ووٹ کی اہمیت اور اس کے کردار کو سمجھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیں ملکی انتظامیہ میں حقیقی تبدیلی لانے کا بہترین موقع ہے اور اس ووٹ سے حکومت کے اہم عہدوں پر بیٹھے کرپٹ حکام کو تبدیل کریں اور یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب تمام افراد اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں گے اور اصلح کو انتخاب کریں گے ورنہ ماضی کی طرح اسمبلیاں منحل ہوتی رہیں گے اور عوام اسی طرح ہریشان رہے گی۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں شیعوں کے رہنما نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے پارلیمانی انتخابات سے پہلے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عراقی عوام کو الیکشن میں حصہ لینے کی تاکید کی ہے انہوں نے کہا کہ اگر چہ کہ اس الیکشن میں کمیاں پائی جاتی ہیں لیکن پھر بھی یہی ملک کو محفوظ بنانے کا بہترین راستہ ہے اس سے ملک کو سیاسی انتشار اور ہرج و مرج سے بچایا جا سکتا ہے۔
آیت اللہ سیستانی نے ووٹروں سے کہا کہ ماضی کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان سے سیکھنا چاہیے اور ملک کے مستقبل میں اپنے ووٹ کی اہمیت اور اس کے کردار کو سمجھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیں ملکی انتظامیہ میں حقیقی تبدیلی لانے کا بہترین موقع ہے اور اس ووٹ سے حکومت کے اہم عہدوں پر بیٹھے کرپٹ کو حکام کو تبدیل کریں اور یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب تمام افراد اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیں گے اور اصلح کو انتخاب کریں گے ورنہ ماضی کی طرح اسمبلیاں منحل ہوتی رہیں گے اور عوام اسی طرح ہریشان رہے گی۔
مرجع عالیقدر نے اپنے بیان میں اس بات کی تاکید کی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی طرح اس بار بھی نہ کسی پارٹی اور نہ کسی امیدوار کی حمایت کریں گے اور ووٹر بھی اپنی صوابدید کے مطابق ووٹ دے سکتے ہیں لیکن میں آپ سب کو اس بات کی تاکید کرتا ہوں کہ اپنے علاقے کے امیدواروں کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کرلیں اور ان میں سے بہترین کا انتخاب کریں ایسے شخص کا انتخاب کریں جو عراق کی خودمختاری اور اس کی سلامتی اور خوشحالی کا خیال رکھتاہو اور اس ملک کی اصل اقدار اور اعلیٰ ترین مفادات پر یقین رکھتا ہے۔
آیت اللہ سیستانی نے فرمایا کہ اپنے ووٹ سے ایسے اشخاص کا ہر گز انتخاب نہ کیجیے جو اس سے پہلے کرپٹ میں شامل رہے ہوں اور جن کو عراقی عوام کے بنیادی اصولوں کی ہی پرواہ نہ ہو یا پھر ملک کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لئے کام کر رہا ہو کیوں کہ ایسے افراد جب اعلی عہدوں پر بیٹھ جائیں گے اس سے ملک کو ہی نقصان ہوگا۔