اسرائیلی فوجی عھدہ دار کا سید حسن نصراللہ کے بارے میں کیا اہم اعتراف
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے اس حکومت کی فوج کے ایک ریزرو جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ اسرائیل کی سلامتی اور فوجی ڈھانچے کے لیے سب سے اہم خطرہ ہیں۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اسرائیل کی فوج کے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ریزرو افسر اور سابق کمانڈر اسرائیل زیف کے حوالے سے کہا کہ سید حسن نصراللہ تباہی کے بعد سے اسرائیل کے فوجی اور سکیورٹی اداروں کے لیے سب سے اہم خطرہ ہیں اس لیے ان کے طرز عمل، کردار اور رویے کی نگرانی ہمیشہ میرے اور دوسرے سینئر اسرائیلی افسران کے ایجنڈے پر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑھ کر نصراللہ کو ہمیشہ سنجیدگی سے لینا چاہیےوہ اپنی بات کے پکے ہیں، آپ ان کے ارادوں کو کبھی نہیں سمجھ پائیں گے، اس شخص کے قول و فعل ایک ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصراللہ کی جو باتیں ہم سنتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل نے ہتھیار ڈال دیے ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتوں کے دوران کہا گیا تھا کہ اسرائیل ستمبر میں گیس نکالنے کا کام شروع کردے گا لیکن اب یہ مسئلہ اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا ہے، اس صورتحال کے بعد المیادین اور المنار جیسے ذرائع ابلاغ ، جو حزب اللہ سے وابستہ ہیں، نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سامنے پسپائی اختیار کر لی ہے اور گیس نکالنا ملتوی کر دیا ہے۔