نوجوانوں کے نعروں پر امام خمینی کا دلچسپ رد عمل
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے نوفل شاتو بیرون ملک مقیم ایرانی نوجوانوں سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ لوگ نعرہ لگا رہے ہیں کہ ہم تیرے دشمن کو نہیں چھوڑیں گے لیکن یہ شخص صرف میرا دشمن نہیں بلکہ یہ اور اس کا باپ پچاس سال سے اس قوم کے دشمن بنے ہوئے ہیں یہ ملک کے استقلال کے دشمن ہیں قوم کی آزادی کے دشمن ہیں یہ ہماری قوم کے خزانوں کے دشمن ہیں یہ ہماری ثقافت کے دشمن ہیں یہ ہمارے اقتصاد کے خونخوار دشمن ہیں یہ اسلام کے خونخوار دشمن ہیں یہ علماے اسلام کے خونخوار دشمن ہیں یہ فرزندان اسلام اور ایران کے دشمن ہیں اب جب کہ ہماری قوم نے اس دشمنی کو پہچان لیا ہے تو ایک عظیم اسلامی تحریک کو شروع کیا ہے یہ مختلف طریقوں سے اس تحریک کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے ہمارے ملک کے حالات ایسے ہیں کہ امریکا کو اس شخص نے ہمارے ملک کا مالک بنا دیا ہے لیکن یہ شخص کہہ رہا ہے کہ ہم نے امریکا اور سویس یونین کو ملک سے نکال دیا ہے جب کہ حقیقت میں کچھ اور ہے اس وقت قوم نے اس بات کو محسوس کیا کہ ان کے ملک کو کوئی دوسرا چلا رہا ہے تو انہوں نے اسلامی تحریک کا اغاز کیا ہے۔
تحریک اسلامی کے رہنما نے فرمایا کہ شاہ ایک مرتبہ پھر اپنی باتوں سے ایرانی قوم کو فریب اور دھوکہ دینا چاہتا ہے لیکن اس مرتبہ ایرانی قوم اس کی باتوں میں نہیں آئے گی اس وقت بھی اس کا فوجی وزیر اعظم جو کچھ کہہ رہا وہ بھی ہم سن رہے ہیں ہم سن رہیں کہ وہاں کیا ہورہا ہے کس طرح ایران کی مظلوم قوم پر ظلم اور جفا کر رہے ہیں قم میں لوگوں کو حمام میں بند کر کے گیس کے ذریعے قتل کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایران میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار شاہ ہے ایران میں ہونے والے تمام مظالم کا ذمہ دار شاہ ہے۔