حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے "مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی (رہ)" کے ڈائریکٹرز کے ساتھ ملاقات میں امام خمینی (رہ) کے افکار، نظریات اور دستاویزات کے تحفظ کو انتہائی اہم شمار کرتے ہوئے کہا: معاشرے میں امام (رح) کی شخصیت کو پہچنوانا اسلام اور انقلاب اسلامی سے لوگوں کے قریب ہونے میں بہت مثبت اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ امام خمینی (رہ) دنیا کے آزاد لوگوں کے دلوں پر حکومت رکھتا ہے۔
حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: امام خمینی (رح) کے آثار کی تدوین اور اشاعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح ان کی عملی سیرت کو طلاب، علماء کرام اور معاشرہ میں بطور نمونہ پیش کرنا چاہئے۔
انہوں نے امام خمینی (رح) کی ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کی ترویج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مؤسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی (رہ) کوچاہئے کہ وہ حتی الامکان امام خمینی (رح) کی ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں کی ترویج کرے چاہے وہ کتابوں کی علمی و تحقیقی نمائشگاہ کی صورت میں ہو یا علمی سمینارز وغیرہ کی صورت میں۔
آیت اللہ اعرافی نے کہا: حوزہ علمیہ؛ امام خمینی (رح) کے نام اور پرچم کو بلند رکھنا اپنا فرض سمجھتا ہے۔ اسی طرح حوزاتِ علمیہ ہر لحاظ سے اس کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔