جماران کے مطابق؛ حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسمه تعالی
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے پرجوش مجاہدین (اعزهم الله)
میں عظیم مجاہد جناب صالح العاروری اور اس تحریک کے بہت سے دوسرے بھائیوں اور خدا کی راہ کے تمام مجاہدین کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔
بلاشبہ مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں کا پرچم آخری فتح تک زمین پر نہیں رہے گا اور عظیم مجاہدین یکے بعد دیگرے اس شاندار راستے کو جاری رکھیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی راہ میں شہادت کا شرف عطا فرمائے۔
سید حسن خمینی
2/جنوری 2024/ء
١٩ جمادی الثانی ١٤٤٥