اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد نوروز کی مناسبت سے امام خمینی کے پیغامات کا تجزیہ
خارجہ پالیسی
انقلاب اسلامی کوگسترش دینے پر تاکید: اس پیغام میں امام خمینی نے اسلامی انقلاب کو دنیا کے لیے جاری کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام ان جغرافیائی حدود کو نہیں جانتا اور دنیا کے تمام مظلوموں کی حمایت کرتا ہے۔
آزادی کی تحریکوں کی حمایت: امام خمینی نے اس پیغام میں ان تمام تحریکوں اور محاذوں کی طرف اشارہ کیا جو خود کو سپر پاورز کے چنگل سے آزاد کرنے کے لیے لڑتے ہیں۔
فلسطین اور لبنان کی حمایت: اس پیغام میں امام خمینی صہیونی اور اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت کرتے ہیں۔
افغانستان پر قبضے کی مذمت: اس پیغام میں امام خمینی سابق سوویت یونین کے افغانستان پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔