امام خمینی(رح)

ڈاکٹر زہرا مصطفوی کا اسماعیل ہنیہ کو تسلیتی پیغام

شہدا کا خون، فلسطین اور قدس کی آزادی کا سبب بنے گا

ڈاکٹر زہرا مصطفوی کا اسماعیل ہنیہ کو تسلیتی پیغام

مجاہد بھائی جناب اسماعیل ہنیہ

تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے معزز سربراہ

سلام علیکم

عیدالفطر کے دن صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدام کی وجہ سے آپ کے 7 فرزندوں اور نواسوں کی شہادت کی خبر کی اشاعت نے مجھے اور تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزاد انسانوں کو دلی صدمہ پہنچایا۔

بلاشبہ صہیونی غاصبوں کے اس وحشیانہ اور انسانیت سوز رویے کی جڑیں اس ذلت آمیز شکست میں پیوست ہیں جو اس حکومت کو میدان جنگ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے ہوئی اور اس شکست کی تلافی کے لیے انہوں نے مظلوم فلسطینی قوم، مزاحمتی کمانڈروں اور سیاسی رہنمائوں  کے اہل خانہ کو قتل عام کیا تانکہ وہ مجاہدین کے فولادی عزم اور ارادے کو کمزور کر سکیں 

الحمدللہ  آپ  جیسے مجاہد اور صابر قائدین کی موجودگی سے صیہونی حکومت کی یہ سازش بھی ناکام ہو گی  اور انشاء اللہ فلسطینی قوم کی مزاحمت اور استقامت کا درخت ان پیاروں کے خون سے پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر  سرزمین فلسطین اور قدس شریف کی آزادی کا ذریعہ بنے گا۔

میں فلسطین کے غیرت مند عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحہ پر آپ کی خدمت میں  تعزیت پیش کرتی ہوں اور اس سانحہ کے شہدا کے علو درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتی ہوں۔

 زہرہ مصطفوی۔

فلسطین کی حمایت کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی بین الاقوامی یونین کے سیکرٹری جنرل

ای میل کریں