اتوار کے روز مشرقی آذربائیجان صوبے کے دزمار جنگل میں صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے بعد صدر رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سمیت ان کے ہمراہ وفد کا انتقال کا خبر ملا۔
تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
ہیلی کاپٹر کے حادثے اور اس کے نتیجے میں صدر، وزیر خارجہ، مشرقی آذربائیجان صوبے میں رہبر معظم کے نمائندے، صوبائی گورنر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کا دل دہلا دینے والا واقعہ گہرا صدمہ پہنچا۔
میں شہید حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی کو کئی سالوں سے جانتا اور ان سے وابستہ ہوں۔ ان تمام ادوار میں ان کی باطنی پاکیزگی، تواضع اور عوام کی خدمت کا جذبہ ان کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ سرکاری ذمہ داریوں کے فروغ نے اس خدمت کرنے والی شخصیت اور روح کو کبھی نہیں بدلا۔
شہید رئیسی کی امام خمینی (رح) سے عقیدت ایسی تھی کہ وہ عدلیہ اور صدارت کے اہم ترین سالوں میں بھی اسے فراموش نہیں کر سکے۔
میں تبریز کے نماز جمعہ کے امام مرحوم آیت اللہ آل ہاشم اور معزز سفارت کار ڈاکٹر امیر عبداللہیان کی حالیہ اور گزشتہ سالوں میں کی گئی خدمات کو سراہنا بھی ضروری سمجھتا ہوں۔
پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے اور ان کے لیے صبر کی دعا کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان شہداء کو اولیاء اللہ کے ساتھ جوڑ دے۔
بلا شبہ، اس صورتحال میں آیت اللہ خامنہ ای کی تسلی بخش موجودگی ہمارے ملک کے لیے ایک مستحکم ستون کی مانند ہے۔