سید حسن خمینی مرحوم صدر رئیسی کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے تشریف لے گئے

سید حسن خمینی مرحوم صدر رئیسی کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے تشریف لے گئے

ڈاکٹر فاطمہ طباطبائی، امام (رح) کی بہو بھی اس دورے کے دوران مرحوم صدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے ہمراہ تھیں

امام خمینی (رح) کے پوتے نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کی رہائش گاہ پر سوگوار بہن بھائیوں سے تعزیت کی۔

 

ڈاکٹر فاطمہ طباطبائی، امام (رح) کی بہو بھی اس دورے کے دوران مرحوم صدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے ان کے ہمراہ تھیں۔

 

سید حسن خمینی نے مرحوم صدر کی خاص خصوصیات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ دوست اور دشمن دونوں نے ان کی عظمت کا یکساں اعتراف کیا۔

 

اس سے قبل اپنے تعزیتی پیغام میں بانی اسلامی جمہوریہ مرحوم کے پوتے نے کہا تھا کہ باطنی پاکیزگی، تواضع اور عوام کی خدمت کا جذبہ صدر رئیسی کی نمایاں خصوصیات تھیں

 

سید حسن خمینی نے یہ تبصرہ ملک کے شمال مغرب میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ موجود شخصیات کی شہادت کے بعد کیا۔              

 

ای میل کریں