سب کو اپنی قسمت کے بارے میں حساس ہونا چاہیے اور انتخابات میں حصہ لے کر اپنی تقدیر کا تعین کرنا چاہیے

سب کو اپنی قسمت کے بارے میں حساس ہونا چاہیے اور انتخابات میں حصہ لے کر اپنی تقدیر کا تعین کرنا چاہیے

عالم دین نے امید ظاہر کی کہ اس ووٹ کے نتیجے میں بننے والی 14ویں حکومت عوام کی خدمت کرے

اسلامی جمہوریہ کے بانی مرحوم کے پوتے سید حسن خمینی کا کہنا ہے کہ عوام کو اپنی قسمت کے بارے میں حساس ہونا چاہیے اور صدارتی انتخابات میں اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے اپنی تقدیر کا تعین کرنا چاہیے۔

آیت اللہ سید حسن خمینی نے یہ بیان اسلامی جمہوریہ کے بانی مرحوم کے مزار مقدس پر دیئے گئے لیکچر اور بعد ازاں پریس بریفنگ میں صدارتی انتخابات کی اہمیت اور بھرپور شرکت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔

معروف عالم دین نے مزید کہا کہ جب بھی بعض لوگوں نے محسوس کیا کہ وہ عوام سے دوری اختیار کرچکے ہیں تو ایسے شخص کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اسلامی جمہوریہ اور انقلاب کی اقدار سے دور ہوچکے ہیں۔ سید حسن خمینی نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی قسمت کے بارے میں حساس ہونا چاہیے اور واقعی ان انتخابات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کی ایک عظیم تدبیر، مشق اور مظہر ہیں اور ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے زیادہ ووٹوں سے صدر کا انتخاب بہت ضروری ہے۔

عالم دین نے امید ظاہر کی کہ اس ووٹ کے نتیجے میں بننے والی 14ویں حکومت عوام کی خدمت کرے۔

ایک اور جگہ اپنے کلمات میں سید حسن خمینی نے فرمایا کہ سیاست کا علم رکھنے والے لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ ایک مضبوط حکومت جو عوام کی بھر پور شرکت کے نتیجے میں بنتی ہے وہ ملک کو درپیش تمام ملکی اقتصادی اور بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹ سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی انتظامیہ تمام رکاوٹوں کو بھی دور کر سکتی ہے۔

ای میل کریں