تہران میں 36ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح

تہران میں 36ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح

آج، 7 مئی 2025 کو تہران میں 36ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح کیا گیا

آج، 7 مئی 2025 کو تہران میں 36ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا افتتاح کیا گیا۔ اس تقریب میں اسلامی مجلس شوریٰ کے صدر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف، وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی جناب عباس صالحی، علمی و ثقافتی شخصیات، دانشوروں اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ میلہ "ایران کے لیے پڑھتے ہیں" کے نعرے کے تحت امام خمینی (قدس سرہ) کے مصلیٰ میں منعقد کیا گیا ہے، جو پچھتّر ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امام خمینی (قدس سرہ) کے آثار کی تنظیم و اشاعت کی ادارہ، خاص طور پر بین الاقوامی امور کی معاونت، اس نمائش میں حسبِ سابق سرگرم شرکت کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دار عروج برائے اشاعت و طباعت، جو امام خمینی (قدس سرہ) کی تالیفات اور متعلقہ موضوعات کی اشاعت و طباعت سے وابستہ ہے، بھی اس میلے میں شریک ہے۔

 

یہ میلہ 7 مئی سے 17 مئی 2025 تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک جاری رہے گا۔

ای میل کریں