شہدا کے خون دشمن کے خوابوں کو چکنا چور کر دیا
پرتال امام خمینی (س) کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید حسن خمینی نے گزشتہ شب شہید فریدون عباسی کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں حجت الاسلام والمسلمین سید یاسر خمینی اور سید حسن خمینی کے دیگر اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یادگار امام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:ان شاء اللہ ہم میں سے کوئی بھی شہداء کے خون کے سامنے شرمندہ نہ ہو۔ ان کا راستہ جاری و ساری رہے، نئی نسل ان کے مشن کو آگے بڑھائے اور ان کے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اسے پر کرے۔
انہوں نے شہید عباسی کے خاندان کے لیے صبر و صحت کی دعا کرتے ہوئے مزید کہا:دشمنوں نے ملک کے لیے بڑے پریشان کن خواب دیکھ رکھے تھے، لیکن شہداء کا خون ان خوابوں کی تعبیر نہ بننے دیا، اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم فخر سے اس نتیجے کا ذکر کرتے ہیں۔ اگر خدا نخواستہ ہمارے اندر قومی اتحاد، یکجہتی اور قومی طاقت نہ ہوتی، تو ممکن تھا کہ یہ خون رائیگاں چلا جاتا