اب وہ وقت گزر چکا ہے جب ایرانی قوم کسی بیرونی طاقت کے سامنے جھکتی تھی:امام خمینی

اب وہ وقت گزر چکا ہے جب ایرانی قوم کسی بیرونی طاقت کے سامنے جھکتی تھی:امام خمینی

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی اور رہبرِکبیرانقلاب امام خمینی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات کسی طور بھی برابر یا دوستانہ نہیں، بلکہ یہ ایک مظلوم اور ظالم کے درمیان تعلق کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ ایران کے وسائل، خصوصاً تیل، پر قبضہ کرنے اور ایرانی قوم کو دوبارہ غلام بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے، لیکن اب وہ وقت گزر چکا ہے جب ایرانی قوم کسی بیرونی طاقت کے سامنے جھکتی تھی

اب وہ وقت گزر چکا ہے جب ایرانی قوم کسی بیرونی طاقت کے سامنے جھکتی تھی:امام خمینی

ام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی اور رہبرِکبیرانقلاب امام خمینی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات کسی طور بھی برابر یا دوستانہ نہیں، بلکہ یہ ایک مظلوم اور ظالم کے درمیان تعلق کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ ایران کے وسائل، خصوصاً تیل، پر قبضہ کرنے اور ایرانی قوم کو دوبارہ غلام بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے، لیکن اب وہ وقت گزر چکا ہے جب ایرانی قوم کسی بیرونی طاقت کے سامنے جھکتی تھی۔

امام خمینی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو ایران سے کوئی ہمدردی نہیں، بلکہ وہ صرف اپنے مفادات کے لیے دوستی کا دعویٰ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، امریکہ ہم سے تعلقات رکھنا چاہتا ہے کیونکہ اسے ہمارے بازار اور وسائل کی ضرورت ہے، لیکن ایران کو امریکہ سے کوئی ضرورت نہیں۔ اسلام ظلم نہیں کرتا اور نہ ہی ظلم برداشت کرتا ہے۔ ہم نہ کسی پر ظلم کریں گے اور نہ کسی کے غلام بنیں گے۔

رہبرکبیر انقلاب نے اس خیال کو بھی رد کیا کہ ایران کے دشمن، خصوصاً امریکہ اور برطانیہ، انقلاب اسلامی کو کمزور کر کے سابقہ نظام یا شاہ کے طرزِ حکومت کو واپس لا سکتے ہیں۔ امام نے فرمایا کہ انقلاب کے بعد ایران کے حالات ہمیشہ کے لیے بدل چکے ہیں، اور عوام اب کبھی پرانے ظالمانہ دور کو قبول نہیں کریں گے۔

امام خمینی نے واضح کیا کہ اگر امریکہ واقعی تعلقات بہتر بنانا چاہتا ہے تو اسے سب سے پہلے ایران کے خلاف دشمنی، جاسوسی اور مداخلت ختم کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امریکہ سابق شاہ (محمدرضا پہلوی) کو ایران کے حوالے نہیں کرتا اور اپنی معاندانہ سرگرمیاں بند نہیں کرتا، تب تک کسی بھی قسم کے تعلقات پر بات ممکن نہیں۔ البتہ اگر وہ شرائط پوری کرے اور یہ تعلقات عوام کے مفاد میں ہوں، تو ایران بات چیت سے انکار نہیں کرے گا۔

انہوں نے امریکی دھمکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کر سکتا۔ “امریکہ کچھ نہیں کر سکتا، وہ غلطی سے بھی فوجی مداخلت نہیں کر سکتا۔ پوری دنیا کی نظریں آج ایران پر ہیں، امریکہ تنہا ہو جائے گا اگر وہ ایسا قدم اٹھائے۔ اس لیے نوجوانوں کو خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔”

امام نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ اپنے ایمان اور اتحاد کو مضبوط رکھیں اور دشمن کی پروپیگنڈہ مہم سے مرعوب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی کیونکہ ایرانی قوم بیدار ہے اور اسلام کے اصولوں پر قائم ہے۔

امام خمینی کے یہ بیانات اس موقع پر سامنے آئے تھے جب مغربی ذرائع ابلاغ ایران کے خلاف پروپیگنڈا تیز کر رہے تھے  اور آج بھی امریکہ ایران پر سیاسی دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ امام کے اس پیغام نے ایک بار پھر ایرانی عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان کی آزادی، خودمختاری اور اسلامی اصول کسی قیمت پر سمجھوتے کے لیے نہیں۔

ای میل کریں