حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کمساری کی نجف اشرف میں امام خمینیؒ کالج نجف کے پرنسپل سے اہم ملاقات
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کمساری عراق کے مختلف دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امام خمینیؒ کالج نجف کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین قریشی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علمی، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔
ملاقات میں نجف کے علمی و تاریخی مقام اور امام خمینیؒ کی افکار کی تبیین میں اس کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ پروگراموں، علمی تبادلوں اور تحقیقی منصوبوں کے ذریعے تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے۔
فریقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ روابط نہ صرف علمی ترقی کا باعث بنیں گے بلکہ امام خمینیؒ کے فکری ورثے کی ترویج میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔