ایران میں فنّی منصوبوں میں امام خمینیؒ کا نام نظر انداز ہونے پر تشویش:ڈاکٹر علی کمساری

ایران میں فنّی منصوبوں میں امام خمینیؒ کا نام نظر انداز ہونے پر تشویش:ڈاکٹر علی کمساری

ایران میں فنّی منصوبوں میں امام خمینیؒ کا نام نظر انداز ہونے پر تشویش:ڈاکٹر علی کمساری

مؤسسۂ تنظیم و نشر آثارِ امام خمینی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی کمساری نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بعض فنّی منصوبوں پر اربوں تومان خرچ کیے جاتے ہیں، جن میں بڑے بڑے قومی اور ثقافتی شخصیات کے نام شامل ہوتے ہیں، مگر امام خمینیؒ کا نام ان میں دکھائی نہیں دیتا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ کی فکر کی طرف رجوع کرنا محض محبت، جذبات یا ادائے قرض کا معاملہ نہیں، بلکہ یہ راہِ ہدایت اور فلاح کی تلاش کے لیے ایک حقیقی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر کمساری نے امامؒ کو محض ایک “تاریخی شخصیت” سمجھنے کے نظریے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم یہ مان لیں کہ امام خمینیؒ کا دور ختم ہوچکا ہے، تو پھر ہمیں اس بات پر بھی تشویش نہیں ہونی چاہیے کہ نئی نسل انہیں نہیں پہچانتی یا ان کا نام رفتہ رفتہ کمزور پڑتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہی سوچ موجودہ غفلتوں کا سبب بن رہی ہے۔

انہوں نے ایک عملی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ایک بڑے فنّی منصوبے میں اربوں تومان خرچ کیے گئے، جس میں مختلف بزرگ شخصیات کے نام شامل تھے، تاہم امام خمینیؒ کا نام اس سے خارج رکھا گیا۔

ڈاکٹر کمساری کے مطابق انہوں نے اس معاملے پر متعلقہ ذمہ دار سے فون پر اعتراض کیا، جس پر جواب ملا کہ ان شاء اللہ آئندہ کام میں اس کی تلافی کر دیں گے

لیکن ان کے بقول، اگلے منصوبے میں بھی اس کوتاہی کی تلافی نہیں کی گئی۔

ای میل کریں