پہلا عالمی امام خمینیؒ ایوارڈ منعقد ہوگا

پہلا عالمی امام خمینیؒ ایوارڈ منعقد ہوگا

پہلا عالمی امام خمینیؒ ایوارڈ منعقد ہوگا

پہلا عالمی امام خمینیؒ ایوارڈ ادارۂ ثقافت و اسلامی روابط کی کاوشوں اور مؤسسۂ تنظیم و نشر آثارِ حضرت امام خمینیؒ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ایوارڈ کے انعقاد کا مقصد بانیٔ انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینیؒ کے افکار اور سیرت کی توضیح اور ترویج ہے۔

یہ تقریب بدھ ۱۷ دسمبر ۲۰۲۵ بروز بدھ شام 5 بجے سے 8 بجے تک سالن اجلاس سران، تہران میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر امام خمینیؒ کے افکار و عملی جدوجہد کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والی ممتاز ایرانی اور بین الاقوامی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس دور کے منتخب افراد کا انتخاب جانچ اور تخصصی فیصلے کے دقیق مراحل سے گزرنے کے بعد کیا گیا ہے، جنہیں ملکی اور غیر ملکی ممتاز شخصیات میں سے چنا گیا ہے۔ یہ شخصیات نظری اور عملی دونوں میدانوں میں امام خمینیؒ کے راستے کی تداوم میں مؤثر کردار ادا کرتی رہی ہیں۔

یہ ایوارڈ مؤثر نمونوں کے تعارف اور قومی و بین الاقوامی سطح پر امام خمینیؒ کے فکری گفتمان کو مضبوط بنانے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ای میل کریں