حجت الاسلام والمسلمین علی صالحی منش کے نام سربراہ  مؤسسہ تنظیم و نشر آثارِ امام خمینیؒ کا تعزیتی پیغام

حجت الاسلام والمسلمین علی صالحی منش کے نام سربراہ مؤسسہ تنظیم و نشر آثارِ امام خمینیؒ کا تعزیتی پیغام

حجت الاسلام والمسلمین علی صالحی منش کے نام سربراہ  مؤسسہ تنظیم و نشر آثارِ امام خمینیؒ کا تعزیتی پیغام

عالمِ مجاہد حضرت حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ محمد صادق صالحی منش کے انتقال پر ڈاکٹر علی کمساری، رئیسِ مؤسسہ تنظیم و نشر آثارِ امام خمینیؒ کی جانب سے تعزیتی پیغام جاری کیا گیا۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُونَ

محترم برادر

جناب حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی صالحی منش

عالمِ ربانی اور مجاہدِ راہِ حق حضرت حجت الاسلام والمسلمین حاج شیخ محمد صادق صالحی منش کے افسوسناک انتقال کی خبر سن کر گہرا رنج و غم ہوا۔ مرحوم، جیسا کہ حضرت امام خمینیؒ کے فرزندِ فرزانہ کے تعزیتی پیغام میں بھی ذکر آیا ہے، امام راحلؒ کے مخلص مجاہدین اور وفادار سپاہیوں میں سے تھے۔ وہ نظامِ مقدس جمہوری اسلامی ایران کے ایک بااخلاص خادم اور بیتِ امامؒ کے وفادار ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

میں اس عظیم سانحے پر آپ کی خدمت میں اور تمام پسماندگانِ محترم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی بے پایاں رحمت سے نوازے، انہیں صالحین کے ساتھ محشور فرمائے اور آپ تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

والسلام

علی کمساری

سربراہ،  مؤسسہ تنظیم و نشر آثارِ امام خمینیؒ

ای میل کریں