خمین

خمین

روح اللہ خمینی (رح) سید مصطفی(رح) کے سب سے چهوٹے فرزند ہیں جو ۲۰/ جمادی الثانی ۱۳۲۰ه ق، مطابق ۱۲۸۱ ہجری شمسی کو خمین میں پیدا ہوئے

خمین کہ اس سے پہلے کمرہ نام تها۔ شمال سے اراک تک کوہستان اور نمکزار کے سنگم کی جگہ اور جنوب کی طرف سے گلپائگان تک اور مغرب کی طرف سے الیگودزر اور مشرق کی سمت سے محلات کا پڑوسی ہے۔ اس شہر کی وسعت 2025 کیلومیٹر مربع ہے اور 2073 کیلومیٹر دریا کی سطح سے بلندی پر واقع ہے ۔ کمرہ کا نام قدیم الایام سے مختلف تعبیروں کے ساته تاریخی کتابوں میں مشاہدہ ہوتا ہے۔ 

روح اللہ خمینی(رح) سید مصطفی(رح) کے سب سے چهوٹے فرزند ہیں جو ۲۰/ جمادی الثانی ۱۳۲۰ه ق، مطابق ۱۲۸۱ ہجری شمسی کو خمین میں پیدا ہوئے ۔ امام خمینی(رح) کا بیت الشرف تقریباً دو صدی کے بعد سے لوگوں کی تحسین آمیز نگاہوں کا مرکز ہے۔ یہ مضبوط اور مستحکم عمارت ایران کے وسیع و عریض  نمکزار کے کنارہ پر عوامی مرکز اور ظلم و ستم اور ظالم و جابر حکومت کی تبعیض اور تفریق سے مقابلہ کرنے کا مرکز ہے۔  بلند و بالا برج جو چہارگانہ صحن میں سے کسی ایک صحن کے کنارے بنایا گیا ہے ، اسے ایسے بے سہارا لوگوں کی حفاظت کا مرکز سمجها جاسکتا ہے جو برسوں خان لقب افراد اور حکومتی خان زادوں کی دهمکیوں کا نشانہ بنے ہوئے تهےاور یہ  واضح طور پر قابل دید ہے۔

یہ چار بنیادوں پر مشتمل رہائشی مجموعہ خمینی محلہ کے پل کی ابتدامیں واقع ہے۔ اس شہر کی تاریخ کے دامن میں ایسی عمارت نہیں ملے گی۔ 

ای میل کریں