اخبار کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ پٹی کی افسوسناک صورتحال ، فلسطینی عوام خصوصا فلسطینی بچوں اور خواتین کے قتل عام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ غزہ کی صورتحال واقعی تکلیف دہ ہے اور صیہونی حکومت اسلامی دنیا کی غفلت سے فائدہ اٹها کر یہ مظالم روا رکه رہی ہے۔
حضرت آیت اللہ نے مزید فرمایا کہ غاصب صیہونیوں کے ہاتهوں غزہ کے لوگوں کے قتل عام کو دیکه کر اسلامی حکومتوں اور ملتوں کو بیدار ہوجانا چاہۓ اور اپنے اختلافات ختم کرتے ہوئےآپس میں متحد ہوجانا چاہۓ۔
آخر میں رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ پٹی کی افسوسناک صورتحال سے متعلق ایران کے صدر اور حکومت کے بہت ہی مناسب مواقف کو سراہا ہے۔
اس ملاقات میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے حکومت کی کامیابیوں کو عوامی حمایت اور رہبر انقلاب اسلامی کی پشت پناہی کا مرہون منّت قرار دیا۔