سوال: آپ ملت عرب کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ؟
امام کا جواب: عرب اور مسلمان بھائیوں کیلئے میرا پیغام یہ ہے کہ ایک دوسرے سے نزدیک ہو کر اختلافات کو ختم کردیں اور ایک دوسرے کے دوست اور بھائی بن جائیں اور تمام غیر عرب مسلمان بھائیوں کے ہم پیمان اور شانہ سے شانہ ملا کر صرف اسلام کو اپنا پشت پناہ قرار دیں ۔ تم سب اتنے زیادہ مادی ذخائر رکھنے کے باوجود، بلکہ اس سے اہم اسلام کا الٰہی ومعنوی ذخیرہ رکھتے ہوئے ایسی طاقت بننے کی صلاحیت رکھتے ہو کہ پھر کبھی بڑی طاقتیں تم پر تسلط وقبضہ کی ہمت نہ کرسکیں اور اس طرح تم پر دائیں اور بائیں طرف سے حملہ نہ کرسکیں اور تمہارا سب کچھ لوٹنے کی جرأت نہ کرسکیں ۔