سوال: آپ نے جوکہ ایران سے باہر تھے، اس تحریک میں از حد طاقت حاصل کی ہے، یہ بہت بڑی طاقت ہے، ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ ایران کے اندر ہوتے کیا پھر بھی یہ طاقت حاصل کرپاتے؟
امام خمینی: یہ مذہبی طاقت ہے۔ ہم اگر ایران کے اندر بھی ہوں تو لوگ ہمیں ایک مذہبی شخص کے طورپر پہچانتے ہیں ۔ ہم عوام کے خادم ہیں اور ایران کے اندر یا اس سے باہر رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۳۱۲