سوال: آپ خود کو اپنے مخالفین میں سے کس کے زیادہ قریب جانتے ہیں ؟
امام خمینی: ایران کی اسلامی تحریک کے نعرے اور مطالبات کو اس حد تک ملت کی غالب اکثریت قبول رکھتی ہے کہ ان مطالبات کے خلاف بات کرنے والے کسی گروہ کی ملت کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ملت ایران کی تحریک نے جماعتی حدود کو توڑ دیا ہے اور ایک ہی جماعت کی صورت اختیار کرلی ہے اور وہ ہے ایران کی مسلمان ملت کی جماعت، یعنی اسلام اور ﷲ کی جماعت۔ ایران کی جدوجہد میں کوئی بھی ملت سے دور ہونے کی جرأت نہیں رکھتا ہے۔ میں بھی ملت کا ایک فرد ہوں ۔
طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۳۱۶