ترقی یافتہ تحریک

ترقی یافتہ تحریک

انسانی اور نفسانی کمالات کا نام ترقی ہے

سوال:  آپ نے ملاقات کی اجازت دی ہے، اس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ہماری تحریک ایک ترقی یافتہ تحریک ہے جبکہ اغیار یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں  کہ ہماری تحریک دقیانوسی ہے۔۔۔

امام خمینی:  جہاں  تک تمہاری اس بات کا تعلق ہے کہ میں  نے تمہیں  ملاقات کی اجازت دی ہے تو میں  نے تمہیں  ملاقات کی اجازت نہیں  دی تھی۔ تم یہاں  آئی ہو اور مجھے معلوم نہیں  تھا کہ تمہیں  یہاں  آنا تھا اور یہ اس بات کا ثبوت بھی نہیں  ہے کہ اسلام ایک ترقی یافتہ دین ہے۔ تمہارے یہاں  آنے سے یہ ثابت نہیں  ہوتا ہے کہ اسلام ترقی یافتہ دین ہے اور ترقی یافتہ ہونے کے معنی بھی وہ نہیں  ہیں  جو بعض عورتیں  یا مرد خیال کرتے ہیں  (بلکہ) انسانی اور نفسانی کمالات کا نام ترقی ہے۔

صحیفہ امام، ج ۵، ص ۵۲

ای میل کریں