کیا دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کا معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ہے؟
اسلامی انقلاب کے رہبر کبیرفرماتے ہیں کہ یہ دو علمی مرکز معاشرے کی تربیت کے ذمہ دار ہیں لہذا ان کو مل کر معاشرے کی اصلاح کرنی ہوگی۔
جماران خبر رسان ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے فرمایا یہ دو علمی مرکز معاشرے کی تربیت کے ذمہ دار ہیں ان کو مل کر معاشرے کی اصلاح کرنی ہوگی دو مرکز جن کی ذمہ داریاں اور وظائف مشترک ہیں لیکن افسوس کہ ان دونوں کو جن کی ذمہ داری معاشرے کی اصلاح کرنا ہے دشمن نے الگ کر دیا ہے اب تک ہم اور آپ ایک دوسرے سے بھاگ رہے تھے لیکن آپ ہمارا احترام کرتے تھے ہم آپ کی عزت کرتے تھے ہم آپ کے بارے میں کچھ کہتے تھے آپ ہمارے بارے میں کچھ کہتے تھے۔
امام خمینی (رح) نے دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ دو علمی مرکز ہیں کا معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ہے اگر یہ دونوں صحیح راستے پر گامزن رہیں تو معاشرہ بھی سالم رہے گا ہمیں صرف اپنی اصلاح نہیں کرنی چاہیے بلکہ ہمیں صالح ہونا چاہیے ہمیں اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ سماج اور معاشرے کی بھی اصلاح کرنی ہے لہذا اگر ایک دینی مدرسہ کا کوئی طالب علم یا ایک یونیورسٹی کا کوئی استاد اور طالب علم گمراہ ہو جاے تو اس سے ایک معاشرہ گمراہ ہو سکتا ہے۔