سوال: کیا آپ کی خواہش ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف عرب ممالک کی صفوں میں شامل ہو؟
جواب: میرا ہمیشہ اس بات پر اصرار رہا ہے کہ ساری دنیا کے مسلمان متحد ہوں اور اسرائیل سمیت اپنے تمام دشمنوں کے خلاف جہاد کریں ۔ باعث افسوس ہے کہ مسلمان ممالک میں بر سراقتدار آنے والی حکومتوں نے میری بات پر کان نہیں دھرے۔ مجھے امید ہے کہ آخرکار ہمارا پیغام سنا جائے گا اور میں اس راستے میں استقامت کروں گا۔
فرانسیسی مجلہ ’’لی مانڈ‘‘ سے انٹرویو؛ صحیفہ امام، ج ۳، ص ۳۷۴