نجاسات

نجاسات کتنے ہیں؟

نجاسات گیارہ ہیں

سوال: نجاسات کتنے ہیں؟

جواب: نجاسات گیارہ ہیں  :

اول و دوم : اس حیوان کا پیشاپ اور پاخانہ کہ جو خون جہندہ رکھتاہے اور حرام گوشت ہے۔

سوم :  منی ، ہر خون جہندہ رکھنے والے حیوان کی منی چاہے وہ حلال گو شت ہو یا حرام گوشت  البتہ جو خون جہندہ نہیں  رکھتا اس کی منی پاک ہے ۔

چہارم : مردار ، یعنی خون جہندہ رکھنے والے حیوا ن کا وہ حصّہ کہ جو زندہ کے بدن سے جدا ہو جائے کہ وہ  جداہونے سے پہلے جان رکھتی ہو۔

    پنجم : خون ، یعنی خون جہندہ رکھنے والے حیوان کا خون اس کے برخلاف کہ جو خون جہندہ رکھنے والے حیوان کا نہ ہوجیسے مچھلی ، مچھر ، جوں  اور پسو۔

ششم و ہفتم : کتا اور خنزیر ۔ یہ دونوں  صحرا میں  پائے جاتے ہیں ، کہ جو بذات خود اور ان کا لعاب دہن اور ان کے تمام اجزاء اگر چہ بے جان ہی کیوں  نہ ہو جیسے بال اور ہڈی وغیرہ (نجس ہیں  ) لیکن در یائی کتا اور خنزیر پاک ہے۔

ہشتم : وہ چیز جو مُسکراور ذاتا بہنے والی ہو۔

نہم :فقاع۔ یہ وہ مخصوص شراب ہے کہ جو اکثر جَو سے حاصل کی جاتی ہے ۔

دہم:کافر۔

یازدہم :نجاست خوار اونٹ کا پسینہ۔

ای میل کریں