امام خمینی(رح) جماران میں رہنے کے لئے کیسے راضی ہوے؟
شروع شروع میں جب امام خمینی(رح) جماران میں تشریف لاے تھے تو ایک دن فرمایا مجھے نہیں معلوم کہ اس گھر کے مالک راضی ہیں کہ یا نہیں بہتر ہے وہ تشریف لائیں اور بیٹھ کر بات کی جاے جناب امام جمارانی ان کے بھائی اور اہلخانہ تشریف لائے امام (رہ) نے پہلے مردوں سے بات کی کہ کیا آپ راضی ہیں کہ ہم یہاں رہیں انہوں نے امام (رہ) سے عرض کیا کہ آپ ہمارے لئے ہمارے خاندان اور ہمارے محلے کے لئے باعث افتخار ہیں لیکن امام (رہ) نے پھر فرمایا ان تکلفات کو چھوڑ کر بتائیں کہ آپ ہمارے یہاں رہنے راضی ہیں کہ نہیں انہوں نے پھر وضاحت دی اور اپنی رضایت کا اظہار کیا اس کے بعد امام (رہ) نے فرمایا اب عورتوں کو بلائیں خواتین امام (رہ) کی خدمت میں پہنچی تو آپ نے فرمایا ممکن ہے آپ کسی چیز سے وابستہ ہو جائیں اور وہاں سے کسی دوسری جگہ جانا پسند نہ کریں انہوں نے بھی رضایت کا اظہار کیا اس کے بعد امام (رہ) نے فرمایا اب یہیں رہوں گے۔