ایرانی جوانوں کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
اسلامی انقلاب کے بانی فرماتے ہیں کہ ہمارے لئے خوشی کی بات یہ ہیکہ ہمارے ملک کے جوانوں نے اس بات کو سمجھ لیا ہیکہ انھیں خود ہی ہر خطرے کا مقابلہ کرنا ہو گا انھیں اس بات کی امید نہیں رکھنی چاہیے کہ دوسرا باہر سے آ کر ان کی مدد کرے گا الحمد للہ ایران نے ابھی تک کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھلایا اور یہی ہماری پہچان ہے ہمیں اپنا دفاع خود کرنا ہوگا ہمیں اپنے لئے چیز خود بنانی ہوگی ایران کو ہر شعبے میں خود کفیل ہونا پڑے گا۔