امام خمینی (رح) اپنے شاگردوں سے کیسے ملتے تھے؟
امام خمینی(رح) کے شاگرد نقل کرتے ہیں کہ جب بھی ہم امام (رہ) کی خدمت میں پہنچتے تھے تو وہ ہم سے ایسے ملتے تھے جیسے ایک کلاس کے دو طالب علم ایک دوسرے سے مل رہے ہوں اور کبھی کبھی ہم ان کی خدمت میں پہنچتے تو اس بات کی کوشش کرتے تھے کہ اس سے پہلے وہ ہماری طرف متوجہ ہوں ہم انھیں سلام کریں لیکن وہ ہمیشہ ہم سے پہلے سلام کرتے تھے انہوں نے کبھی بھی خود کو ہمارا استاد نہیں سمجھا بلکہ سب سے بڑی محبت سے ملتے تھے۔