صدقہ کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ صدقہ دینے قربت کا ہونا ضروری ہے یعنی انسان کو عمل سے اپنے رب کی رضایت حاصل کرنی چاہیے اور اس کا یہ عمل صرف اپنے رب کے لئے ہونا چاہیے انہوں نے فرمایا کہ جو صدقہ خاموشی سے دیا جاتا وہ پروردگا رکے غضب کو رحمت میں بدل دیتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتا ہے اسی طرح صدقہ گناہوں کو پاک کر دیتا کے اور ستر قسم کی بلاوں سے انسان سے کی حفاظت کرتا ہے۔