ایرانی انقلاب کو کیا چیز ممتاز بناتی ہے؟
امام خمینی (رح) فرماتے ہیں کہ ہمارے انقلاب اور دوسرےانقلابوں میں یہ فرق ہے کہ دنیا کے بہت کم انقلابوں ایس ہوتا ہو گا یا اصلا ایسا نہیں ہوا ہو گا کہ جو بات ملک کے مرکز سے اُٹھائی جاے وہی بات ملک کے دوسرے کونوں میں بھی کہی جا رہی ہو پورے ملک میں ایک آواز ہو ہر ایک منہ سے ایک ہی آواز نکل رہی ہو ہر کوئی ایک ہی نعرہ لگا رہا ہو یہان کی خواتین کی آواز بھی مردوں کی طرح ہے یہاں کے کسانوں کی وہی آواز ہے جو یہاں کے تجار کی آواز ہے مجھے اس بات کی خبر ملتی تھی کہ پورے ملک اور پوری قوم کی ایک ہی آواز ہے ہمارے دیہاتوں میں بھی لوگ ہمارے شہروں کی طرح احتجاجی مطاہرے کر رہے ہیں پوری قوم ظلم کے خلاف نکل کر میدان میں آچکی ہے انشاء اللہ ہماری قوم اسی طرح اس تحریک کو آگے بڑھائی گی۔