نوجوان کیسے اسلامی تحریک کو زندہ رکھ سکتے ہیں؟
آپ جوانون نے اپنی محنت اور لگن سے اس ملک کو یہاں تک پہنچایا ہے ہماری قوم کے ہر طبقے نے اپنی دل و جان سے اس ملک اور اس تحریک سے پیار کیا ہے ہر شخص نے اس انقلاب اور اس تحریک کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ہمارے جوانوں نے اسلام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے اگر یہ لوگ ہمارے کارخانوں میں داخل ہو کر ہمارے جوانوں کو گمراہ کرنے کوشش کر رہے ہیں یا ہمارے کسانوں کو بھکانے کی کوشش کریں تو ہماری قوم کے جوانوں، کسانوں اور ہر طبقے کے ہر فرد کو ان کی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے اگر ان کی باتوں کو اہمیت دی تو اس قوم کا حال پھر وہی ہو گا جو اس سے پہلے تھا یہ لوگ آپ کو آپ کے پاکیزہ اور نیک اہداف سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہمیں ان کی سازشوں کو سمجھنا ہوگا جس طرح اس سے پہلے ہم نے ان کی ہر سازش کو ناکام بنایا ہے اسی طرح اس ہر بار ان کو ناکام بنانا ہو گا۔