امام خمینی(رح)

ملک کے پسماندہ لوگوں سے امام خمینی کا سلوک

ملک کے پسماندہ علاقوں کے بارے میں امام خمینی (رہ) کی پالیسی کیا تھی؟

ملک کے پسماندہ علاقوں کے بارے میں امام خمینی (رہ)  کی پالیسی کیا تھی؟

صدر شہید محمد علی رجائی نقل کرتے ہیں کہ کل جب میں امام (رہ)  کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے مجھے تاکید کی کہ ملک کے پسماندہ دیہاتوں اور شہروں کے لئے جو کچھ بھی کر سکتے ہو کرو۔

حجت الاسلام والمسلمین آشتیانی نقل کرتے ہیں کہ ملکی عہدیداروں میں سے جو بھی امام (رہ)  کی خدمت میں حاضر ہوتا تھا سب سے پہلے اسے مظلوموں کے بارے میں سفارش کرتے تھے۔ میں بھی جب کبھی جنڈرمری کی نظریاتی سیاسی تنظیم سے متعلقہ امور کے سلسلہ میں اپنے سفر سے پہلے  امام (رہ)  کی خدمت میں حاضر ہو کر ان کی سفارشات اور ہدایات کو سننے کے لئے تیار ہوتا تو وہ مجھ سے فرماتے تھے: سب سے تاکید کرو کہ وہ لوگوں کے ساتھ اچھے اور اسلامی اخلاق کے ساتھ برتاؤ رکھیں اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کی جانب حرکت کریں، امام(رہ)  کہا کرتے تھے: درد دل کرنے والوں اور غریبوں کی باتوں کو سنیں اور یہ جان لیں کہ اب خدا کے فضل سے ہمارا ملک اسلامی ملک بن گیا ہے لہذا فوج اور انتظامیہ مل کر محرومین کی امداد کریں اور ان کی خدمت کی جانب سو فیصد حرکت کریں اور محرومین کے ساتھ برتاؤ میں اسلامی اخلاق کی رعائت کریں۔

ای میل کریں