کیا اسرائیل سارے اسلامی ممالک پر قبضہ کرنا چاہتا ہے؟
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) نے فرمایا کہ میں کئی برسوں سے اسرائیل اور اس کے جرائم کے بارے میں بات کر رہا ہوں میں نے خطبات میں اور تحریروں میں ، ہمیشہ مسلمانوں کو متنبہ کیا ہے کہ یہ عالم اسلام کے ایک کونے میں سرطان کا ٹیومر ہے اور یہ صرف اسی فلسطین پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ اس کا ہدف دوسرے اسلامی ممالک کو بھی اپنے قبضے میں لینا ہے اور وہ آہستہ آہستہ اسلامی ممالک پر مسلط ہو جائے گا وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے کیوں کہ وہ امریکا کی سیاست کا اتباع کر رہا ہے کیوں کہ امریکا بھی کسی ایک جگہ حکمرانی نہیں کرنا چاہتا وہ بھی پوری دنیا میں آمریت کرنا چاہتا ہے امریکا اور دوسری سپر طاقتیں پوری دنیا پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہیں ہم لبنان کو ایران کا ایک حصہ سمجھتے ہیں کیوں کہ ہم ایک دوسرے الگ نہیں ہیں وہ ہم ہیں اور ہم وہ ہیں لیکن اسلامی ممالک کو بیدار کرنے سے قبل ملسمانوں کو بیدار ہونا ہوگا آج وہ وقت نہیں کہ مسلمان دنیا کے کونے میں ایک دوسرے سے الگ ہو کر زندگی بسر کریں اور مسلمان اسی طرح ایک دوسرے سے الگ رہے تو دنیا کی سپر طاقتیں ان کو چبا دیں گی لیکن اس وقت اسلامی ممالک کے حکمرانوں نے اپنے اعمال اور کردار سے ہمیں مایوس کیا ہے اگر سارے مسلمان قرآن اور سنت کے مطابق عمل کریں تو پوری دنیا ان کے سامنے جھکنے پر مجبور ہوں گی۔