اسلامی انقلاب کے بانی اسلامی تحریک کی کامیابی میں اپنے کردار کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟
حضرت امام خمینی﴿رح﴾ نے ایرانی قوم کی تحریک کی طرف اشارہ کرتے ہوءے فرمایا کہ یہ اسلام کی دیانت اور ایمان ہی کی طاقت تھی جس کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے بچے ٹینکوں اور توپوں کے آگے کھڑے ہوئے تھے جب میں پیرس میں سنتا تھا کہ ایران کے تمام علاقوں میں ایرانی قوم کا بچہ بچہ اس تحریک میں شامل ہے اور سب کی ایک آواز ہے یہ اتحاد اور یکجہتی اس بات کی دلیل ہے کہ اس کام میں اللہ کی غیبی مدد حاصل ہے ہر انسان کی ایک حیثیت ہے اور ہر انسان ایک شہر یا ایک محلے میں تبدیلی لا سکتا ہے لیکن ایک انسان پورے ملک کی فکر کو نہیں بدل سکتا اور پورے ملک میں اس طرح پوری قوم کو ایک ساتھ جمع کرنا اور سب کو ایک آواز کر دینا کسی ایک شخص کا کام نہیں ہے بلکہ اس میں غیبی طاقت ہے جو اس کام کو کامیاب بنا رہی ہے کہ ہر انسان ایک ہی ہدف کا تعاقب کر رہے ہیں پوری قوم کا ایک ہدف کا تعاقب کرنا اس بات کی دلیل ہے اس کام میں پروردگار ہمارے ساتھ ہے اور اس قوم کا ایمان اور اللہ پر توکل ہی ایرانی قوم کی اس تحریک کو کامیاب بنائے گا یہ ایمان ہی ہماری قوم کی بڑی طاقت ہے اور یہی اس قوم کا بہترین اسلحہ ہے۔